لاہور (سپورٹس ڈیسک) آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ کئی کھلاڑیوں کے ٹیم سے اخراج پر وہ حیران نہیں ہیں کیونکہ سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے میں کوچ وقار یونس کا ہاتھ ہے وقار یونس کا سینئر کھلاڑیوں کے خلاف کوئی خفیہ ایجنڈا ہے جب بھی انہیں کوچ بنایا گیا انہوں نے سینئر کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان کے کیریئرز کو تباہ کیا ہے جب 2011ء میں ان کو تعینات کیا گیا تو انہوں نے میرے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا۔ محمد یوسف کو بھی ٹارگٹ بنایا اس طرح اب بھی وہ اسی ایجنڈا پر چل رہے ہیں شعیب اختر کو بھی اسی طرح نکالا گیا کھلاڑیوں کے ذہن کو بالکل تبدیل کر دیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ دفاعی کھیل کھیلتے ہیں انہوں نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے نکالنے کی بھی درخواست کی ہے اور وہ نشانے پر ہیں مجھے کہتے ہوئے یہ افسوس ہوتا ہے کہ وقار بڑے باؤلرز مگر ٹیم منیجر کی حیثیت سے وہ ناکام رہے کیونکہ وہ سینئر کھلاڑیوں کے خلاف تھے نظرانداز ہونے کے باوجود ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کروں گا اور نہ ہی ایسا ارادہ ہے۔ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو پالیسی بدلنا ہوگی بڑی شارٹس کھیلنے والے کھلاڑیوں کوآگے لانا ہوگا اور اصلی آل راؤنڈرز کو کھلانا پڑے گا۔ جب تک کھلاڑیوں کو تبدیل نہیں کریں گے ون ڈے رینکنگ تنزلی کا شکار ہوتی رہے گی آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی کی وجہ سے بھی نقصان ہو رہا ہے کیونکہ دوسرے ممالک کے کھلاڑی آئی پی ایل سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔