لاہور(سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ ڈاکٹر فضل الرحمان اگلی چار سالہ مدت کے لیے ایسوسی ایشن کے صدر جبکہ چودھری سلیم اور محمد زمان نائب صدر منتخب ہو گئے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھاری اکثریت سے ڈاکٹر فضل الرحمان صدر بن گئے۔