محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور،ساہیوال، فیصل آباد ڈویژن کوہاٹ، بنوں، مالاکنڈ، ہزارہ اور سکھر ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، راولپنڈی، ڈی آئی خان، بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش نورپورتھل میں اکیاون ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ڈی آئی خان میں اکتیس بھکر میں پچیس ، جھنگ میں انیس ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انیس ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں پانچ ملی میٹربارش ہوئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد میں اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہاہے
آج رات جنوبی پنجاب، بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونوخواہ اورسکھر دویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان
Apr 06, 2015 | 18:06