فیروز والا (نامہ نگار) ونڈالہ دیال شاہ میں چارہ کاٹنے کے تنازعہ پر ملزم نے درازنتی کے پے در پے وار کر کے 40 سالہ محنت کش قدیر مسیح کو ہلاک اور بچائو کروانے والے نوجوان نیامت کو شدید زخمی کر دیا۔ فیروزوالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثناء نامعلوم افراد نے اجنبی شخص کو قتل کر کے نعش نہر سیکھم میں پھینک دی۔ ملزمان فرار ہوگئے۔ صدر مریدکے پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھیج دی۔
محنت کش قتل، نامعلوم شخص کی نعش نہر سے برآمد
Apr 06, 2016