لاہور (خبر نگار) ایف بی آرکے احکامات پر 7 افسروں نے نئی تعیناتی کے بعد چارج سنبھال لیا۔ گریڈ 18 کے سید بابر علی شاہ ڈپٹی کلکٹر کسٹم (آپریٹرمنٹ) کراچی، نوید الرحمن نے ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس فیصل آباد، سید شعیب رضانے ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹم ویلیو ایشن کراچی، محمد الیاس نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم سیالکوٹ، محمد شہزاد خان نے ڈپٹی کلکٹر کسٹم آپریز منٹ (ویسٹ) کراچی اور گریڈ 17 کے تنویر احمد ملک نے اسسٹنٹ کلکٹر ملتان کا چارج سنبھال لیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈیپوٹیشن پر ایف بی آر میں آنیواے ندا انعم کو وزارت یوشل سروس واپس بھجوا دیا گیا ہے۔
نئی تعیناتیاں، ایف بی آر کے 7 افسروں نے چارج سنبھال لیا
Apr 06, 2016