پٹنہ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے انقلابی اقدام کے طور پر اسمبلی میں دیسی شراب کی تیاری اور فروخت پر پابندی کا قانون متفقہ طور پر منظور کرایا گیا منگل 5 اپریل سے یہ قانون ریاست بھر میں نافذ کر دیا گیا۔ اس طرح عملاً بھارت کی سب سے پسماندہ، لاقانونیت کا شکار اور آبادی کے لحاظ سے تیسری بڑی ریاست میں دیسی شراب کی تیاری اور فروخت پر مکمل پابندی لگ گئی اس حوالے سے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بھارتی اخبار کو بتایا کہ بہار میں جہاں پانی کی طرح شراب تیار اور فروخت کیجاتی ہے اردگرد کی ریاستوں سے بھی شراب لائی جاتی ہے کروڑوں روپے کا دھندہ چلتا ہے لاکھوں روپے ٹیکس حکومت کو ملتا ہے مگر زہریلی دیسی شراب پی کر ہر سال سینکڑوں بہاری یا تو مر جاتے ہیں یا اپاہج ہو جاتے ہیں ہمیں یہ سلسلہ روکنا ہے۔