رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ’’آپریشن ضرب آہن‘‘ جاری‘ 30 کلومیٹر علاقہ کلیئر 60 سے زائد پولیس چیک پوسٹیں قائم

Apr 06, 2016

رحیم یارخان (کرائم رپورٹر)کچہ کے علاقہ میں چھوٹو بکھرانی، سلطو شر، اندھڑ گینگز، اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن ’’ضرب آہن‘‘ میں پولیس کی پیش قدمی جاری ہے 30کلو میٹر کے علاقہ کو کلیئر کرنے کے بعد 60 پولیس چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں آر پی او بہاولپور اور ڈی جی خان کچہ کے علاقہ میں پہنچ گئے رات بھر پولیس اور جرائم پیشہ افراد میں فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا قائم کی گئی چیک پوسٹوں پر تازدہ دم نفری تعینات کردی گئی بدنام زمانہ چھوٹو بکھرانی کے کچہ کے علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر آمدورفت طلب ورسد کے راستے بندکر دیئے گئے۔

مزیدخبریں