واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی فوج کی قیادت نے افغانستان میں امریکی فوج کے آپریشنز کے دوران دھماکے میں اپنی ٹانگ گنوانے والے فوجی سراغرساں کتے کو وکٹوریہ کراس کے ہم پلہ جانور فوجیوں کے اعلی اعزاز پی ڈی ایس ڈکن میڈل سے نوازا ہے ’’لوکا‘‘ نامی 12 سالہ جرمن شیفرڈ کتا بارودی مواد کا سونگھ کر پتا چلانے میں ماہر ہے وہ امریکی نیوی کا 67 واں ’’جانور فوجی‘‘ ہے جسے فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے لوکا کی ٹانگ افغانستان میں بارودی سرنگ کا سراغ لگانے کے دوران ہونیوالے دھماکے میں اڑ گئی تھی۔