ممبئی (آئی این پی) بھارتی ہندو انتہاپسند تنظیم شیوسینا نے کہا ہے کہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستانی جے آئی ٹی کو بھارتی سرزمین پر قدم رکھنے کی اجازت دینا بہت بڑی غلطی تھی، بھارت کو اسکی قیمت چکانا پڑے گی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق شیو سینا کے سربراہ سنجے رائوت نے کہا کہ اس بات کی توقع کی جارہی تھی کہ پاکستان سارا الزام بھارت پر عائد کردے گا۔ حافظ سعید نے پٹھانکوٹ حملے پر بیان دیا ہے، لشکرطیبہ نے اس کی ذمہ داری لی ہے ۔آج پاکستانی تحقیقاتی ٹیم ایک مکمل برعکس رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ پاکستاتی تفتیشی ٹیم کو اپنی سرزمین پر قدم رکھنے دینا بھارت کی سب سے بڑی غلطی تھی۔