سعودی فرمانروا سے برطانوی وفد، ولی عہد سے وزیراعظم تھریسامے کی ملاقات


الریاض(این این آئی)برطانیہ کی قدامت پسند پارٹی کے مشرقِ وسطی گروپ کے وفد نے الریاض میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔دوستانہ تعلقات ،دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوﺅں بالخصوص سعودی شوری کونسل اور برطانوی پارلیمان میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف سے الریاض میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ملاقات کی۔ بر طانوی وزیر اعظم شاہ سلمان سے ملاقات کی ۔ مہمانوں کو ظہرانہ دیا گیا ۔
اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے مشرقِ وسطی کی تازہ صورت حال اور علاقائی امور سے متعلق دونوں ممالک کے موقف کا جائزہ لیا اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی۔

الیمامہ محل میں ہونے والی اس ملاقات میں لندن میں متعین سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف بن عبدالعزیز ،وزیر مملکت ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف و دیگر بھی موجود تھے۔

سعودی / ملاقاتیں

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...