نئی دہلی(آن لائن) بھارتی راجیہ سبھا میں الیکٹورل ٹمپرنگ کے معاملے پر بحث کے دوران ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکمران جماعت پر کڑی تنقید کے باعث ایوان مچھلی منڈی بن گیا جس پر بی جے پی نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ ایوان کا وقت ضائع نہ کریں۔ بدھ کے روز بھارتیہ راجیہ سبھا کا اجلاس جاری تھا کہ بی ایس پی کی اپوزیشن لیڈر مایا وتی اور لیڈر رام بوپال یادیو نے ای وی این ٹمپرنگ کا معاملہ اٹھایا جس پر بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ مختار عباس نقوی نے اپوزیشن کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی شکست کو تسلیم کریں۔ اس پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمشن شفاف انتخابات کے لئے ای بی ایم ایس کی تحقیقات کرے جس پر بی جے پی نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کا وقت ضائع نہ کریں اس پر ایوان میں ہنگامہ آرائی اور شورشرابا شروع ہوگیا جس پر مجبور اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔
بھارتی راجیہ سبھا