علماءجمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کردارادا کریں: مقررین

Apr 06, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کل مسالک علماءبورڈ کے زیر اہتمام”جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں علماءکرام کا کردار“کے عنوان پر تقریب کا انعقاد ہوا،جس سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مولانا زاہدالراشدی، مجیب الرحمن شامی،سہیل وڑائچ، مولانامحمدعاصم مخدوم ،تحمیدجان ودیگرنے خطاب کیا،تقریب میں چاروں مکاتب فکر کے جید علماءکرام نے شرکت کی،مقررین نے کہاکہ علماءدین کو جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام فرد اور معاشرے کواپنی تقدیر کا خود ذمہ دار ٹھہراتاہے،اس لئے لوگوں کو اپنا نظام انتظام چلانے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے،اسلام کی مجوزہ حکومت سماجی معاہدے پر قائم ہوتی ہے،عوام الناس اپنے منتظمین کا انتخاب کرتے ہیں ،اور عمومی مسائل پر بحث مباحثہ اور غور کرنے کے لئے ایک کونسل تشکیل دیتے ہیں ،اسلام سب کو ساتھ لیکر چلنے والا مذہب ہے، مسلم دانشوروں کا مو¿قف ہے کہ جمہوریت اپنے لغوی معنیٰ کے لحاظ سے اسلام کے لئے کوئی ناپسندیدہ یا اجنبی چیز نہیں ہے،اسلام حکومت کی تشکیل میں عامتہ الناس کی رائے کو بنیاد تسلیم کرتا ہے۔

مزیدخبریں