بھارت روس سے ملکر 200 کامو جنگی ہیلی کاپٹر تیار کرے گا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) اپنی فضائیہ کیلئے بھارت روس سے ملکر 200 کاموو ٹی 226 جنگی ہیلی کاپٹر تیار کرے گا اس حوالے سے بھارتی وزارت دفاع کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی حکومت نے گرین سگنل دیدیا ہے کاموو ہیلی کاپڑ تیار کرنے کے حوالے سے گزشتہ برس وزیراعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان گوا میں ہونیوالی ملاقات کے دوران اتفاق رائے ہوا تھا ہندوستان ائروناٹکس لمیٹڈ اور روسی کمپنی کاموو ملکر ہیلی کاپٹر بنائیگی ایک ہیلی کاپٹر کی قیمت ساڑھے 6 کروڑ بھارتی روپے طے کی گئی ہے۔ بھارتی فضائیہ کو کم از کم 800 ہلکے ہیلی کاپٹروں کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...