افغانستان : سکیورٹی فورسز کی کاروائی داعش کے مزید 18 جنگجو ہلاک متعدد زخمی

کابل (آن لائن + اے این این) افغانستان مےں سکیورٹی فورسز کے خصوصی آپرےشن کے نتےجے مےں مزید 18داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غےر ملکی خبررساں اےجنسی کے مطابق افعان خصوصی فورسز کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے بےان مےں کہا گےا ہے کہ سےکورٹی فورسز نے صوبہ ننگرہار کے ضلع آچین مےں خصوصی آپرےشن کےا جس کے نتےجے مےں18داعش جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔درےں اثناءجلال آباد شہر مےں دو داعش جنگجو¶ں کو گرفتار بھی کرلےا ہے۔ دوسری طرف افغانستان میں انسداد منشیات پر مامور پولیس کے معاون وزیر داخلہ جنرل باز محمد احمدی نے کہا ہے کہ افغانستان سے گزشتہ ایک سال کے دوران 650ٹن ناجائز منشیات اور الکوحل قبضے میں لی گئی منشیات میں کچی افیون، ہیروئن اور بھنگ بھی شامل ہے ¾ پولیس نے 2683سمگلروں اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو گرفتار کیا 67خواتین شامل ہیں۔ سالانہ جاری کردہ رپورٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ اِسی مدت کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے الزام پر 20 پولیس اہلکاروں اور 17 فوجیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ افغانستان میں خشخاش کی کاشت بڑھ رہی ہے، حالانکہ گذشتہ کئی دہائیوں کے دوران منشیات کو تلف کرنے پر اربوں ڈالر خرچ کیے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن