سپریم کورٹ نے فلم سنسر بورڈ کے سابق وائس چیئرمین کو گریڈ 20 میں ترقی، 2012ءسے مراعات پنشن دینے کا حکم دیدیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے فلم اینڈ سنسر بورڈ کے ریٹائرڈ ملازم (وائس چیئرمین) کو اس کا گریڈ اور مراعات دینے کا حکم جاری کردےا ہے۔ عدالت نے محمد ارشد کو گریڈ 20میں ترقی دیتے ہوئے 19 ستمبر2012سے پینشن و مراعات دینے کا حکم جاری کردیا۔ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار گریڈ اٹھارہ میں وائس چیئرمین کے طور پر کام کررہا تھا جس نے ترقی نہ ملنے پر فیڈرل سروس ٹریبونل سے رجوع کیا جس نے اس کے حق میں فیصلہ دیا، حکومت نے ایف ایس ٹی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے ایف ایس ٹی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حکومتی اپیل مسترد کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...