مریدکے، چیچہ وطنی، پیر محل، پاکپتن، جھنگ(نامہ نگاران) مختلف واقعات میں دو خواتین اور چار بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ جھنگ کے علاقہ زیڈ بلاک سیٹلائٹ میں اسلم کی بیٹی (ک۔ش) کو ملزم شاہد وغیرہ نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چیچہ وطنی کے چک 58/12-L میں اوباشوں یٰسین اور اسکے ساتھیوں نے 11 سالہ بچے عبد اللہ کو ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ پیر محل میں دواوباشوں اویس اور زوہیب نے مبینہ طور پر 10 سالہ فہیم کو جبکہ کمالیہ کی ذیشان کالونی میں ثنا بی بی کو ملزم انور، شہزاد اور حسن رضا نے اغوا کے بعد زیادتی کا شکار کیا۔ پاکپتن میں چوک پرانا تھانہ کے 6 سالہ عمر سے ملزم عابد نے زیادتی کی۔ علاوہ ازیں گاﺅں 17/ای بی میں محمد کے گھر سے ملزم جعفر وغیرہ چار افراد اسکی 17سالہ بیٹی کو اغوا کرکے لے گئے اور جعفر نے لڑکی کو نامعلوم مقام پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔علاوہ ازیں مریدکے میں معراج ٹاﺅن گلاں والا میں 6 سالہ بابر کو دو اوباشوں ملزم شبران وغیرہ اور اسکے ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے شبران کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔