نارنگ منڈی (نامہ نگار) سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہور، کراچی جانے والی 10ڈاﺅن علامہ اقبال ایکسپریس کلاس گورائیہ کے قریب کھلے پھاٹک میں اچانک ٹرالہ سامنے آنے پر ڈرائیور کی حاضر دماغی اور ہنگامی بریک لگنے کے باعث خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین جب کلاس گورائیہ کے قریب پہنچی تو ریلوے کراسنگ پھاٹک کھلا تھا اور لوڈشدہ ٹرالہ گزر رہا تھا جس پر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگائے اور ٹرین شدید جھٹکے سے چند فٹ کے فاصلہ پر کھڑی ہوگئی اور سیٹوں پر بیٹھے مسافر نیچے گر پڑے۔ یوں ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث ٹرین خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی۔