چینی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ کو فروغ دینا چاہئے: اسد عمر

لاہور ( کامرس رپور ٹر )چینی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ یہ با ت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین اسد عمر نے گزشتہ روز سمال اینڈ میڈیم اننٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی’سمیڈا‘ کے صدر دفتر میں کمیٹی کے 25 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی محمد عاصم نذیر، سردار منصب علی ڈوگر، سید محمد اصغر، قیصر احمد شیخ، چوہدری ریاض الحق، رانا محمد قاسم نون، محمد مزمل قریشی، ساجدہ پروین، مولانا محمد گوہر شاہ اور عبدالحکیم بلوچ نے بطور ممبر قائمہ کمیٹی شرکت کی۔اس موقع پر سمیڈا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شیر ایوب خان اور کمیٹی کی سیکرٹری محترمہ رضیہ سلطانہ بھی موجود تھیں۔کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ چین پاکستان میں کثیر سرمایہ کاری کر رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ چین کی وسیع تر صارف منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کیلئے موجود گنجائش پر بھی نظر رکھنی چاہیے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سمیڈا کی انتظامیہ کوایک سٹڈی کروانے کی ہدائت کی۔ انہوں کہاکہ مجوزہ تحقیق کیلئے سمیڈا کو کسی اچھی یونیورسٹی یا چین کے کسی مستند تحقیقی ادارے سے رجوع کرنا چاہیے۔ اسد عمر نے سمیڈا کی انتظامیہ کو یہ ہدائت بھی کی وہ ملک میں ایس ایم ای ڈویلپمنٹ کیلئے سمیڈا کے تحت اٹھائے گئے اب تک کے اقدامات کے نتائج اور قومی معیشت پر انکے اثرات کے بارے میں بھی ایک پریزنٹیشن تیار کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...