خاران(صباح نیوز+نوائے وقت نیوز)بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سڑک کی تعمیر میں مصروف 4مزدور جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے گواش میں نامعلوم افراد یک مچھ روڈ کی تعمیر میں مصروف افراد پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جن کی نعشیں قریبی ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی کی کارروائی ہے یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے تاہم فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔مرنے والوں میں غلام مصطفی نیازی‘ سہراب شاہ اور ساجد شامل ہیں۔
خازان ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سڑک کی تعمیر میں مصرف 4مزدور جاں بحق
Apr 06, 2017