اسلام آباد(نامہ نگار) الخےر ےونےورسٹی کے طلباءنے ہائر اےجوکےشن کمےشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ڈگرےوں کی تصدےق کا مطالبہ کےا ہے، مظاہرےن نے بےنرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر مطالبات کے حق مےں نعرے درج تھے، مظاہرےن کا موقف تھا کہ اےچ ای سی الخےر ےونےورسٹی کی ڈگرےوں کی تصدےق نہےں کر رہا جس کی وجہ سے78ہزار طلباءکو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ڈگرےوں کی تصدےق نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو ملازمت سے نکالا جا رہا ہے اور نئی نوکرےوں پر جامعہ کے طلباءکو مےرٹ مےں شامل نہےں کےا جا رہا،2016مےں اےچ ای سی نے جامعہ کو بےن کر دےا ہے اور کہا گےا کہ اسکے بعد انرول ہونےوالے کسی بھی طالب علم کی ڈگری کی تصدےق نہےں کی جائےگی، انہوں نے مطالبہ کےا کہ جلد از جلد الخیر ےونےورسٹی کے طلباءکی ڈگرےوں کی تصدےق کی جائے گا، اےچ ای سی ذرائع کے مطابق بنےادی لوازمات پورے نہ کرنے والی جامعات کےخلاف سخت کارروائی کا سلسلہ شروع کےا گےا ہے اور کوالٹی پر کمپرومائز نہےں کر سکتے۔
الخےر ےونےورسٹی کے طلباءکا ڈگریوں کی تصدیق کےلئے ایچ ای سی کے باہرمظاہرہ
Apr 06, 2017