اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام الےکٹرک سپلائی کمپنی ( آئےسکو ) کے بور ڈ آف ڈارےکٹرز(بی او ڈی ) کے چےئرمےن محمد ندےم خان اور چےف اےگزےکٹو آئےسکو باسط زمان احمد نے آئےسکو کے مختلف فےلڈ دفاتر اور واپڈا ہسپتال کا دورہ کےا جہاں انھوں نے ان دفاتر کی بلڈنگ کا معائنہ کےا اور ان دفاتر کی بلڈنگز کیتوسےع اور تزےن و آرائش کے متعلق آئےسکو افسران سے مشاورت کی ۔ ترجمان آئےسکوکےمطابق چےئر مےن بی اوڈی نے اےس ڈی او اےف سکس، اےس ڈی او جی سکس، زےر پوائنٹ گرڈ ، چاندنی چوک کسٹمر سروسز سےنٹر ، واپڈا ہسپتال مرےڑ اور راولپنڈی سرکل کی بلڈنگ کے مختصر دورے کےے ۔ اس موقع پر اےکسئن سول احسن زمان خان نے چےئرمےن بی او ڈی کو ان دفاتر کی عمارتوں کے توسےعی پلان اور تزےن وآرائشکے متعلق برےفنگ دی ۔ چےئرمےن بی او ڈی محمدندےم خان نے چاندنی چوک کسٹمر سروسز سےنٹر کے آفس کے دورے کے موقع پر کہا کہ کسٹمر سروسز سےنٹر کی اپ گرےڈےشن وقت کا تقاضا ہے کےونکہ کسٹمر سروسز سےنٹر ادارے کی پہچان ہےں جہاں صارفےن اپنے مسائل کے فوری حل کی امےد لے کر آتے ہےں ، انھوںنے کہا کہ صارفےن سے خراب روےہ کسی طور قابل برداشت نہےںاور انکے مسائل کی فوری دادرسی عملہ و افسران کی پہلی ترجےح ہونی چائےے۔ انھوں نے کہا کہ انکے فےلڈ دفاتر کے دورے کا مقصد ان ناگزےر معاملات کی جانب توجہ دےنا ہے جن کی وجہ سے آئےسکو کی نےک نامی مےں مزےد اضافہ متوقع ہے ، پاکستان کی صف اول کی پاور ڈسٹری بےوشن کمپنی کے ملازمےن کو اپنے پےشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے لئے خوشگوار اور سازگار ماحو ل فراہم کےا جائے گا تو ان کی صلاحےتےں مزےد نکھر کر سامنے آئےں گی ۔