اوپن یونیورسٹی میں9 زرعی ¾ 14 تکنیکی،اوپن ٹیک کورسز میں داخلے شروع

اسلام آباد(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بہتر معاشی مستقبل کے منتظرنو جوانوں کےلئے 9زرعی کورسسز ¾ 14ٹیکنیکل اور اوپن ٹیک کورسسزمیں داخلوں کا آغاز کردیا ہے ¾ عمومی تعلیمی اسناد اور ڈگریاں رکھنے کے باوجود بیروز گاری کے مسئلے کا سامنا کرنے والوں کےلئے یہ ایک نادر موقع ہے۔ ان پروگرامز کی تکمیل سے انہیں اندرون و بیرون ملک روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوسکیں گے" ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے طلبہ کے نام اپنے پیغام میں کیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ترجیحی بنیادوں پر پاکستانی معاشرے کی سماجی و معاشی بہتری کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے تعلیمی پروگرامز تیار کررہی ہے تاکہ اوپن یونیورسٹی سے تعلیم اور پیشہ ورانہ عملی مہارتوں پر مشتمل تربیتی پروگرامز کی تکمیل کے بعد وہ بہتر معاشی مواقع حاصل کرسکیں۔ داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 7۔اپریل مقرر کی گئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن