وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں القائدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی کی رپورٹ کے بعد اسلام آباد اورراولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر رینجرز کے اضافی دستے تعینات ،پارلیمنٹ ہاوس،ایوان صدر ،وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم ہاؤس سمیت اہم اور حساس تنصیبات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے . راولپنڈی میں بھی سیکیورٹی فورسز کی تنصیبات ،اور اہم مقامات کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے جڑواں شہروں کے داخلی راستوں پر اضافے ناکے قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ اہم تجارتی مراکز کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے .پولیس کی جانب سے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کے بعد طالبان کے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔