کشمیری کرکٹرز کو پاکستان سے محبت کا اظہار کرنا مہنگا پڑگیا.مودی سرکار دشمنی میں انتہا کو پہنچ گئی،مقبوضہ کشمیر میں میچ کے دوران پاکستانی یونیفارم پہننے اور قومی ترانہ گنگنانے والے کرکٹرز کو گرفتار کرلیاگیا،پولیس حکام نے کھلاڑیوں کی گرفتاری کی تصدیق بھی کردی ہے. ان کاکہناہےکہ لڑکوں کو تھانے منتقل کردیا گیاہے.یاد رہےکشمیری نوجوان کرکٹرز کی پاکستانی یونیفارم اور قومی ترانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیاتھا.