کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئےمصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی آج سے احتجاجی تحریک شروع کرنے جا رہی ہے، احتجاجی تحریک کا کوئی وقت نہیں،یہ اب ہماری سانسوں سے وابستہ ہے.انہوں نے کہا کہ تحریک کی شکل تبدیل ہوسکتی ہےلیکن وہ جاری رہے گی جس کا خاتمہ یا تو ہماری زندگی پر ہوگا یا کراچی کے مسائل کے حل پر. مصطفی کمال نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں کسی کے کہنے پر دیار غیر نہیں گئے تھے, اب بھی سندھ اور پاکستان کے لوگوں کی خاطر واپس آئے۔
سربراہ پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ الیکشن لڑتےہیں اوربعد میں پیپلزپارٹی کی حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں, پی ایس پی کے آنے کے بعد بہت سے لوگ اب کراچی کی بدحالی کا رونا رو رہے ہیں۔