لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کی رہائش گاہ میں اپنے انتخابی کیمپ آفس کا افتتاح کیا جہاں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڑکانہ آنے پر خوشی ہوتی ہے۔میں چاہتا ہوں کہ اس الیکشن میں آپ میرے ساتھ کام کریں تاکہ محسوس ہو کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو خود الیکشن لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت سندھ کے کاموں سے خوش ہوں لاڑکانہ میں این آئی سی وی ڈی اسپتال قائم کیا گیا جہاں دل کے بیماریوں کا مفت علاج کیا جا تا ہے اسی طرح سکھر اور دیگر شہروں میں بھی اسپتال چل رہے ہیں۔ ہمیں ملکی عوام کے لیے تعلیم اور دیگر شعبات میں کام کرنے کی ضرورت ہے اور عوام کو یقین دلانا پڑے گا کہ آپ کو اسپتال، تعلیم اور دیگر سہولیات دیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی روزگار بھی دیتی ہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں روزگار دیا۔ انشااللہ ہمیں حکومت ملی تو دوبارہ عوام کو روزگار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے صوبے میں صحت، تعلیم اور غربت کم کرنے کے لیے کام کیا لیکن میں حکومت سندھ سے 100 فیصد خوش نہیں بلکہ عوام بھی 100 فیصد خوش نہیں لیکن میں ایم این اے بننے کے بعد ہر چیز کو خود دیکھوں گا اور ہماری آئندہ حکومت مزید بہتر ہوکر عام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو وزیراعظم بنایا آپ کی دعاو¿ں اور ووٹوں سے پیپلز پارٹی وفاقی حکومت بنائے گی اور ہم عوامی فلاحی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا اور طالبان کے چھوٹے بھائی ہمیں نہیں چاہیں۔بلاول بھٹو عام انتخابات سے قبل اپنے ممکنہ انتخابی حلقے لاڑکانہ شہر پہنچے جہاں ان کی آمد کے موقع پر پی پی پی جیالوں، کارکنان اور شہریوں کی جانب سے پھول نچھاور کرتے ہوئے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں نئے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ انگلش میڈیم اسکول کا دورا کیا جہاں پر انہوں نے قائم لائبریری کمپیوٹر لیب میں جاکر مختلف شعبات کا جائزہ لیا ۔ بلاول بھٹو سے پی پی پی سینیٹر اسلام الدین شیخ اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے نوڈیرو ہاو¿س میں ملاقات کی جہاں پر انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو سکھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو کل ضلع گھوٹکی کے دورے پر پہنچ رہے ہیں اس ضمن میں ملنے والی معلومات کے مطابق بلاول بھٹو کل ضلع گھوٹکی کے دورے کے موقع پر سابق صوبائی وزیر نواز خان مہر عف راجہ خان اور صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر کی دعوت پر ان کے گاﺅں جائیں گے۔
بلاول بھٹو
ایم این اے بن کر ہر چیز خود دیکھوں گا، بلاول بھٹو
Apr 06, 2018