سانگھڑ/کھپرو/ نوابشاہ (نامہ نگاران ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے منہ سے آرمی چیف کی تعریف، تعریف کم نوکری کی درخواست زیادہ دکھائی دیتی ہے۔ عمران خان نے افغان شہر قندوز میں دینی مدرسے پر بمباری کی شدید مذمت اور کمسن بچوں سمیت بڑے پیمانے پر ہلاکتوں پر کرب و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا معصوم بچوں کا بہیمانہ قتل عام عالمی ضمیر کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے۔ نوابشاہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا سندھ میں جو ظلم ہوا وہ پاکستان میں کہیں نہیں ہوا۔ اندرون سندھ کے عوام پاکستان میں کسی بھی جگہ کے عوام سے پیچھے ہیں۔ بلوچستان میں بھی ایسی غربت نہیں جیسی اندرون سندھ ہے۔ سندھ کے لوگوں کا پیسہ چوری ہو کر باہر گیا۔ سندھ کی بڑی بیماری آصف زرداری ہے۔ یہاں کسانوں کا پانی بند کر دیا جاتا ہے۔ کسان کے کھیتوں کا پانی بند کر دو تو اس کا کیا حال ہو گا۔ پنجاب میں کیوں نکالا؟ اور سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے۔ یہ لوگ انتقامی کارروائیاں کر کے عوام پر ظلم کرتے ہیں۔ ہم نے کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی۔ زرداری میں تمہارا مقابلہ کرنے آ گیا ہوں۔ اب زرداری تم بھی کہو گے کیوں نکالا اور کیوں پھر جیل بھیجا۔ اگلے 48 گھنٹے تک میں سندھ کے ساتھ رہوں گا۔ زرداری بمبینو سینما سے شروع ہوا اور اب کتنی شوگر ملیں ہیں‘ سب جانتے ہیں۔ یہاں کمزوروں کی زمینوں پر قبضے کئے گئے۔ اب آصف زرداری بھٹو فیملی میں ایسے ہیں جیسے شریف فیملی میں کیپٹن (ر) صفدر ہیں۔ لمبی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے اور نئی صبح آنے والی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو مسترد کر دیا۔ عمران خان نے کہا پہلے چوری کرو پھر دھن کو سفید کرو آج تک ٹیکس ایمنسٹی سکیم کامیاب نہیں ہوئی۔ الیکشن سے پہلے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا کیا مقصد ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے پاس مشکل سے کچھ مہینے ہیں۔ وزیراعظم پیغام دے رہے ہیں ایماندار لوگ بیوقوف ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک مےں دو بڑی بےمارےاں ہےں، پنجاب کی بےماری مجھے کےوں نکالا کی رٹ لگائے ہوئے ہے جبکہ کل زرداری بھی کہے گا کہ مجھے کےوں دوبارہ جےل مےں ڈالا ، ملک کو لوٹنے والوں کا مقابلہ کرنے آگےاہوں، سندھ کے عوام سب سے پےچھے رہ گئے ۔ نواب شاہ مےں پارٹی کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پےپلز پارٹی نے سندھ مےں لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے۔ سندھ کے عوام کو بنےادی حقوق سے محروم رکھا گےا ہے۔ سندھ کے لوگوں کے ساتھ ہوں۔ پےپلز پارٹی کے خلاف کھڑا ہو کر دکھاﺅں گا۔ عمران خان نے سانگھڑاورکھپرومےںعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خےبر پختون خوا مےں 2013 کے بعد آج 2018 تک عوام کی زندگی تبدیل ہوچکی ہے۔ آٓصف زرداری کے کہنے پر سندھ پولیس عوام ظلم کرتی ہے یہاں کے پولیس والے ظلم میں شریک ہیں۔سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دیں گے اگر سانگھڑ میں پ پ زندہ ہوتی تو کھپروکے عوام جلسے میں نہیں آتے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مخدوم شاہ محمود قرےشی نے کہا کہ پورے پنجاب سے عوام نے پ پ سے منہ پھیر لیا ہے۔سندھ کے پانی کا دفاع ہم کریں گے عمران خان کرے گا۔ عوام ہمارا ساتھ دےں۔
عمران خان