گولڈ کوسٹ (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی اتھلیٹ سیلی پیئر سن زخمی ہونے کی وجہ سے کامن ویلتھ گیمز سے باہر ہوگئیں ۔ 31سالہ اتھلیٹ نے سومیٹر رکاوٹی دوڑ میں شریک ہونا تھا اور امکان تھا کہ وہ گولڈ میڈل جیت جائیں گی ۔ وہ پریس کانفر نس میں رو پڑیں اور کہا کہ کچھ دن قبل ہی ان فٹ ہوگئی تھی مگر اس چھپائے رکھا ‘میں نے افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنا تھا اور مشعل اٹھانی تھی جو میرے اعزاز تھا ۔ میں جو کچھ کر سکتی تھی کیا اب 2020ءمیں ٹوکیو اولمپکس میں شریک ہونا مشن ہے ۔ ابھی ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ہے ۔
آسٹریلوی اتھلیٹ سیلی پیئر سن زخمی‘ کامن ویلتھ گیمز سے باہر ہوگئیں
Apr 06, 2018