لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے پاکستان کے لیے پہلا میڈل جیت لیا۔گولڈ کوسٹ میں جاری 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں طلحہ طالب نے ویٹ لفٹنگ کی 62 کے جی کیٹگری کے سنیچ ایونٹ میں حریف ویٹ لفٹرز سے 5 کلو زائد ریکارڈ 132 کلو وزن اٹھایا جبکہ کلین اینڈ جرک میں 151 کلوگرام سمیت مجموعی طور پر 283 کلوگرام وزن اٹھاتے ہوئے برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔ پاکستان اور ویلز کے مابین ہاکی میچ 1-1 سے برابر رہا ، پاکستان کے مبشر علی نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری دلائی ‘ ویلز کے روبرٹ شپرلے نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ قومی ٹیم دوسرا میچ کل بھارت کیخلاف کھیلے گی۔