لاہور (کلچرل رپورٹر )تاجدارِ حرم جیسی متعدد معروف قوالیوں سے لوگوں کو جھومنے پر مجبور کر دینے والے معروف قوال غلام فرید صابری کو دنیا سے گزرے 24 برس بیت گئے مگر ان کی گائی ہوئی قوالیاں آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔گزشتہ روز ان کی برسی منائی گئی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔۔ پہلی البم 1958 میں ریلیز ہوئی،جس کی قوالی’میرا کوئی نہیں تیرے سوا ‘نے مقبولیت کی تمام حدیں توڑ دیں۔ 5اپریل 1994 کو کراچی میں غلام فرید صابری کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔