لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی نے ناصر جمشیڈ کا کیس اینٹی کرپشن یونٹ کو بھجوا دیا ناصر جمشید کیس کی سماعت کیلئے پی سی بی نے نیا ٹربیونل تشکیل دیدیا نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن ٹربیونل کے چیئرمین جسٹس (ر) فضل میراں چوہان ہوں گے۔ ٹربیونل کے اراکین میں شاہ زیب مسعود اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید شامل ہیں۔ناصر جمشید پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلا ورزی کا الزام ہے۔
سپاٹ فکسنگ: پی سی بی نے ناصر جمشید کا کیس اینٹی کرپشن یونٹ کو بھجوا دیا
Apr 06, 2018