بیانات سے شاہد خاقان پاکستان نہیں ن لیگ کے وزیر اعظم لگتے ہیں: قدوس بزنجو

Apr 06, 2018

کوئٹہ( نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بیانات سے شاہد خاقان عباسی پاکستان کے نہیں ن لیگ کے وزیر اعظم معلوم ہو رہے ہیں۔ چیئر مین سینٹ کا عہدہ بلوچستان کے فرزند کو ملنا شاہدخاقان عباسی کو برداشت نہیں ہو رہا‘ ہم اپنی بلوچی روایات کو ہرگز نہیں بھولیں گے۔اپنے عوام اور صوبے کے مفادات سے کبھی غافل نہیں ہوں گے‘ وزیر اعظم کے چیئر مین نیب سے متعلق بیانات پر بلوچستان کے عوام کی دل آزاری ہوئی۔
بزنجو

مزیدخبریں