وزیراعلیٰ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام‘ دستکاروں کو 9 اپریل تک رجسٹریشن کرانے کی ہدایت

Apr 06, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلہ میںملتان آرٹس کونسل دستکاروں کی رجسٹریشن کے لئے 9اپریل کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے جبکہ 13اپریل کو رجسٹریشن کارڈز کا اجراء ہوگا، رجسٹریشن کے لئے سکروٹنی کمیٹی میںپروفیسر شہزاد،محمد علی واسطی اور پروفیسر محمد مصطفی کو شامل کیا گیا ہے۔ دستکاری میں 7فنون کو شامل کیا گیا ہے جن میں کیمل بون ورک،کڑھائی‘ کروشیہ ورک،کھسہ سازی ،گلاس کٹ ورک،نقاشی اور برتن سازی شامل ہیں۔

مزیدخبریں