دوکوٹہ ( نا مہ نگار ) تیسرے آکسفرڈ ڈی سی ایل ٹورنامنٹ کے لیے تمام ٹیموں کو سپر کھلاڑی دئیے جانے تھے جو کہ گذشتہ روز آکسفرڈ سکول دوکوٹہ میں دے دئیے گئے جس کے مطابق دوکوٹہ سپرئیرز کو محمد آصف سوہنا ،خان سلطان کو محمد رشید ،لالی پور کنگز کو بہزاد مترو ،لال سگو ٹائیگرز کو محمد شعیب شیخ ،آکسفرڈ دولفن کو جمشید اختر ،اوجلہ ٹائیگرز کو محمد اختر 183،ڈئمنڈ 187کو انضمام الحق ،سٹالین ٹائیگرز کو احمد حسن مانوں ،خان باد شاہ کو اعجاز جوئینر ،منہاس 187کو ارسلان گجر دئیے گئے اس دوران ٹورنامنٹ کے دو پول بھی قرعہ اندازی کے ذریعے بنائے گئے آکسفرڈ پول میں ڈائمنڈ 187،دوکوٹہ سپرئیرز ،اوجلہ ٹائیگرز ،خان سلطان ،سٹالین ٹائیگرز کی ٹیمیں جبکہ الہدیٰ پول میں آکسفرڈ ڈولفن ،لالی پور کنگز ،خان باد شاہ ،منہاس 187،لال سگو ٹائیگرز شامل ہیں ۔
آکسفورڈ ڈی سی ایل ٹورنامنٹ سپانسرز میں سپر کھلاڑی تقسیم
Apr 06, 2018