راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے 1کروڑ20 لاکھ روپے کاجعلی چیک دینے کے مقدمہ میں نامزدملزم حسن کی درخواست ضمانت خارج کر دی ،مقدمہ میں نامزد ملزم کیخلاف تھانہ روات پولیس نے ایک کروڑ بیس لاکھ کا بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ ملزم نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔جمعرات کو دوران سماعت ملزم حسن کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے درخواست ضمانت خارج کرد ی۔
ایک کروڑ20 لاکھ روپے کاجعلی چیک دینے کے مقدمہ میں نامزدملزم حسن کی درخواست ضمانت خارج
Apr 06, 2018