ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف دائردرخواست، کیس عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہونے پر نمٹا دیاگیا

Apr 06, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالد نے تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے اسلام آباد میں دھرنے اورمری روڈ پرہنگامہ آرائی کے دوران6 مظاہرین کے جاںبحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کیخلاف دائر 22Aکے تحت درخواست سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے باعث نمٹا دی،حفیظ اللہ خان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال،صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،آر پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او صادق آباد کو فریق بناتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے اسلام آباد دھرنے کے دوران مری روڈ راولپنڈی پر ہنگامہ آرائی میں متعد د افراد جابحق اور زخمی ہوئے جس کی ایف آئی آر درج کر کے اسے سیل کر دیا گیا اور آج تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا استدعا ہے کہ ایف آئی ار ڈی سیل کر کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے چالان عدالت میں بھجوا یا جائے۔ عدالت نے مذکورہ کیس عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہونے پر نمٹا دیا۔

مزیدخبریں