پنجم وہشتم کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات کیلئے فنڈز مختص نہ ہوئے ،والدین میں تشویش

ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ملتان سمیت صوبہ بھر میں پیک کے تحت پنجم و آٹھویں کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبا ت کو ا نعامات دینے کے لئے فنڈز مختص ہی نہ کئے جا سکے جس پر والدین اور اساتذہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے تعلیم دوستی کی بجائے تعلیم دشمنی قرار دیا ہے ۔اس طرح پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے یہی نہیں ضلع ملتان سمیت کسی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اپنے اپنے ضلع میں پوزیشنیں لینے والے طلبہ و طالبات کے لئے تقریب تک منعقد نہیںکی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سال پیک کی جانب سے انعام اور تقریب کے لئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی ہے ۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی کو لا محدود اختیارات ملے ہوئے ہیں مگر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے کوئی اتھارٹی انعامات دینے کو تیار نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن