لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پرگولیاں برسا کر جذبہ حریت دبا نہیں سکتا۔ آزادی کشمیرکی منزل قریب ہے جسکی وجہ سے بھارتی فوج اور حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہیں۔ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی ہے بھارتی مظالم حوصلے پست نہیں کر سکتے بہت جلد کشمیر پاکستان بنے گا۔
بھارت گولی سے کشمیریوں کاجذبہ حریت دبا نہیں سکتا : ادریس شاہ زنجانی
Apr 06, 2018