سپیکر خیبر پی کے اقلیتی رکن بلدیو کمار سے حلف کیلئے دوبارہ پروڈکشن آرڈر دیں: ہائیکورٹ

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے سپیکر خیبر پی کے اسمبلی کو اقلیتی رکن بلدیو کمارسے حلف لینے کیلئے اس کے دوبارہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اقلیتی رکن بلدیو کمار حلف برداری سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس قلندر علی خان اورجسٹس ایوب خان نے کی۔ عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپیکرخیبر پی کے اسمبلی بلدیو کمار کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں اور اسمبلی میں ماحول کو سازگار بنانے کو بھی یقینی بنائیں۔ جسٹس قلندر علی خان نے کہا کہ جواب جمع نہیں کیا تو پھر خود عدالت میں پیش ہو جائیں۔ عدالت نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ارباب جہانداد اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن