وزیر خزانہ خیبر پی کے مظفر سید کے والد انتقال کر گئے، سینیٹر سراج الحق سمیت جماعت اسلامی رہنمائوں کا اظہار افسوس

Apr 06, 2018

لاہور (صباح نیوز) وزیر خزانہ خیبر پی کے مظفر سید کے والد انتقال کر گئے ہیں جن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان زیارت تلاش میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، نائب امراء حافظ محمد ادریس، راشد نسیم، پروفیسر محمد ابراہیم، اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، میاں محمد اسلم، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر، حافظ ساجد انور، اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، ترجمان جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت جماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنان نے مظفر سید کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار، مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں