اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آج جمعہ تک ملتوی کر دی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیاکچھ معاملات طے ہوگئے ہیں وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مختلف اجلاس ہوئے ہیں سیکرٹری صحت وقت دے رہے ہیں پاکستان میں ادویات کی قیمتیں ویسے بھی کم ہیں۔