اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی)وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج کوٹے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے سپریم کورٹ نے وزارت مذہبی امور کی طرف سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حج کوٹے کے حوالے سے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سرکاری سکیم کا حج کوٹہ 60 فیصد اور پرائیویٹ سکیم کاکوٹہ 40 فیصد برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ 80سال کے عمر رسیدہ افراد اور 3سے 4 مرتبہ حج قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دینے یا 10فیصد کے حساب سے 17ہزار کے باقی بچ جانے والے کوٹے کی قرعہ اندازی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ وزارت مذہبی امور سپریم کورٹ سے نظر ثانی اپیل کا فیصلہ آنے کے بعد کرے گی۔