واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شہری حقوق کے راہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو غلط طریقے سے دنیا سے رخصت کیا گیا،انھوں نے ہمارے لیے انصاف اور امن کی گراں قدر میراث چھوڑی ہے۔جمعرات کو شہری حقوق کے راہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی پچاسویں برسی کے موقعے پرایک وڈیوپیغام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ صدر ابراہم لنکن نے نسلی تفرقے کی بنیاد پر بے جا تقسیم کے مداوے کی کوششیں کیں،جب انہوں نے امینسی پیشن پروکلیمیشن جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک سو برس بعد، ڈاکٹر کنگ نے یہ کاوش جاری رکھی اور امریکیوں پر زور دیا کہ وہ غلط سوچ اور تعصبات کو مسترد کریں۔واضح رہے کہ انہیں 50 برس قبل ٹینیسی کے شہر میمفس میں ایک جلسہ عام میں قتل کیا گیاتھا۔