اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور زرداری ہمارے ساتھ شوق سے لڑلیں مگر جمہوریت سے نہ لڑیں دونوں کے حملے جمہوری نظام کو اور کمزور بنارہے ہیں۔ نوازشریف اور ان کے ساتھیوں سے مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے اپنے بیان میں کہا عمران خان اور آصف علی زرداری شوق سے ہمارے ساتھ لڑیں تاہم جمہوریت سے نہ لڑین کیونکہ ان دونوں کے حملے جمہوری نظام کو مزید کمزور کرہے ہیں۔