پاکستان اسٹیٹ آئل اورایف اے ڈبلیو موٹرز پی ایس او فلیٹ کا معیار بلند کرنے کے لیے سرگرم

Apr 06, 2018

لاہور(پ ر) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اپنے کیرج کنٹریکٹرز کے تعاون سے روڈ ٹرانسپورٹ پورٹ فولیو کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے فلیٹ میں جدید ترین گاڑیاں شامل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے تاکہ انسانی جانوں اور عوامی املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ جدید ترین گاڑیوں کے فلیٹ کوالحاج FAWموٹرز نے کراچی میں تقریب میں پی ایس او کیرج کنٹریکٹرز کے حوالے کردیا۔ پی ایس او کے سی ای او و ایم ڈی شیخ عمران الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سینیٹر تاج آفریدی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ آئل ٹینکرزکی جدید رینج کواوگرا اینڈ این ایچ اے کے معیارات کے عین مطابق تیار کیاگیا ہے ۔

مزیدخبریں