نیب لاہور کا ایڈن مالکان کیخلاف تحقیقات کا گھیرا تنگ ،ایڈن کے مالک کو طلب کرلیا

نیب لاہور نے ایڈن مالکان کیخلاف تحقیقات کا گھیرا تنگ کر تے ہوئے ایڈن کے مالک انجم امجد کو طلب کرلیا ہے اس سلسلے میں نیب لاہور کا کہنا ہے کہ نیب کے طلب کرنے پر ڈاکٹر انجم امجد اگر پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کیا جائیگا ۔نیب ذرائع کے مطابق ایڈن ہاﺅسنگ سوسائٹیوں سکیموں کے ان الاٹیوں کی جانب سے نیب لاہور کو درخواستیں وصول ہوئی ہیں جنہیں ایڈن سوسائٹیز کے مالکان اور انتظامیہ کی جانب سے گھروں اور پلاٹوں کی اقساط مکمل ہونے کے باوجود انہیں پلاٹ اور گھر الاٹ نہیں کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن