ایف آئی اے نے سیالکوٹ سمیت مختلف اضلاع میں چھاپے مار کر پانچ انسانی اسمگلرز گرفتار کرلئے جنہیں تفتیش کیلئے ایف آئی اے تھانہ گوجرانوالہ منتقل کردیا . ایف آئی اے ٹیموں نے سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، گجرات اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے اور پانچ انسانی اسمگلروں محمد اصغر ، قیرصر رحمان ، ظفر اقبال ، خرم شہزاد اور طاہر کو گرفتار کرلیا . ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کئے جانے والے انسانی اسمگلرز شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ممالک بھجوانے میں ملوث ہیں اور ان انسانی اسمگلروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے بھی وصول کئے ہیں جن سے پوچھ گچھ جاری ہے اور یہ انسانی اسمگلرز ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔