مکرمی! ہم EOBI پنشنرز جن کو حکومت پاکستان نے سینئر سٹیزن کا خطاب دے رکھا ہے اس عظیم سلطنت ِ پاکستان کیلئے کم ازکم 40 سال تک اپنی جوانیاں توانائیاں خرچ کرکے ملک کی خدمت سرانجام دی۔ مگر جب یہی لوگ تیس چالیس سالہ خدمت کے بعد ریٹائر ہوئے اور ان کے ہاتھوں میں ایک حقیر سی رقم کا پروانہ مبلغ 5250 روپے ماہانہ EOBI پنشن کے طور پر تھما دیا جاتا ہے۔ جو کسی بھی صورت میں ایک مذاق سے کم نہیں۔ EOBI پنشنرز کو آپ ایک جگہ اکٹھا کرلیں تو دیکھیں گے کہ ان لوگوں میں سے 90% لوگ ہارٹ ، بلڈ پریشر، کینسر، شوگر، ٹی بی جیسے مہلک بیماریوں کے مریض ہیں جو حکومت ِ وقت سے ملنے والی اس عظیم امداد کو اپنی بیماری پر خرچ کرتے ہیں اور پھر صحت یاب نہیں ہوتے بلکہ موت کی وادی میں ناکافی امداد کی وجہ سے چلے جاتے ہیں۔ حکومت ہر سال پنشنر کی پنشن میں اضافہ کرتی ہے مگر ہم لوگ ہمیشہ محروم رہتے ہیں۔ موجودہ حکومت انسان دوست حکومت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے مگر ہم EOBI پنشنرز کی آواز نہیں سنتی۔ کم ازکم ہماری پنشن کو ماہانہ پندرہ ہزار روپے مقرر کرے اور میڈیکل الائونس بھی مقرر کریں۔(مبارک حسین گلشاد صدر EOBI پنشنرز دعا جٹووکل گجرات فون نمبر0306-6200509))