واشنگٹن(آن لائن)امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے گزشتہ روزلیبیامیں کشیدگی کے فوری خاتمے پرزوردیاہے اورخبردارکیاہے کہ کسی قسم کی فوجی کارروائی کے سنگین نتائج برآمدہوں گے ،جیساکہ مردآہن خلیفہ حفتارنے فورسزکوطرابلس کی طرف پیشقدمی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ امریکہ ،فرانس ،برطانیہ ،اٹلی اورمتحدہ عرب امارات کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاگیاہے کہ ہماری حکومتیں لیبیامیں کسی قسم کی فوجی کارروائی کی مخالفت کرتی ہیں ،اورلیبیاکاکوئی بھی دھڑاجومزیدخانہ جنگی میں حصہ لے گا،اسے ذمہ دارٹھہرایاجائیگا۔