ایران پر امریکی پابندیاں، یورپ بھی لپیٹ میں آئے گا: جواد ظریف

تہران(آئی این پی) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے خبردار کیا ہے کہ یورپ بھی ایران پر عائد امریکی اقتصادی پابندیوں سے بچ نہیں سکے گا۔تفصیلات کے مطابق جوہری ڈیل سے امریکا کی دست برداری کے بعد یورپ نے معاہدے کا ساتھ دیا، البتہ حکام نے واضح کیا ہے کہ امریکی پابندیوں سے وہ بھی متاثر ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 2015 کی جوہری ڈیل کو پہلے پہل یورپی لیڈروں نے ایک کامیابی قرار دیا لیکن اب صورت حال مختلف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یورپ امریکی پابندیوں سے کسی طور بچ جائے، ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا، یورپ میں اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرسکے۔ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کے لیے یورپی اقوام پر دبا رکھا جائے گا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی نہیں کر سکتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم یورپ کے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں، لیکن اب یورپی رہنماں سے بھی امید نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...